وزیراعظم جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا

🗓️

کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے،پاکستان کو خوشحال بنائیں گے، گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی۔ اس  کیلئے40بسوں کی دوسری شپمنٹ تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بانی پاکستان قائداعظم کی برسی کے موقع پر مزارقائد پر حاضری دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے یکجاہوکر مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کیاہے،قائدکےاصولوں کےتحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان کی کوشش رہی پرامن طریقےسےافغانستان سےانخلاہو، پاکستان چاہتا ہےافغان قوم اپنافیصلہ خودکرے ،حکومت پاکستان مسلسل اپنےسفارتخانہ کےساتھ رابطے میں رہی۔گورنرسندھ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کےباوجودتمام جماعتیں متفق ہیں سی پیک بنناچاہیے۔سی پیک کا بننا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے لیکن آج کے روز ہمیں کشمیریوں کو بھی نہیں بھولناچاہیے.

گرین لائن منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہاہے ، گرین لائن کیلئے40بسوں کی دوسری شپمنٹ تیار ہے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے۔

 

مشہور خبریں۔

شہزاد رائے وزیر اعظم  کے شکرگزار کیوں؟

🗓️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا کہ

غزہ تباہ ہوا، لیکن ہارا نہیں

🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کی شام اپنی ویب سائٹ

وہابیت کے خلاف مصری مذہبی ادارے کا متنازع سیٹ

🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:مصر میں فتویٰ جاری کرنے کی ذمہ دار تنظیم نے فیس

صیہونیوں نے جنگ سے فرار کرنا شروع کیا

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے فرار اور

میانمار فوج کی عام شہریوں کے خلاف بربریت

🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کے نیوزذرائع اور عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک سال میں 953 فلسطینیوں کے مکانات تباہ

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دستاویزی شماریاتی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت

میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں

🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب

امریکہ اور اسرائیل غزہ کے ساتھ کیا کھیل کھلینے والے ہیں؟

🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک باخبر ذریعہ نے غزہ کے بے دفاع لوگوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے