ترک ڈرامے ’کورلش عثمان‘ سے متاثر ہوکر اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

?️

سچ خبریں: عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامے ’کورلش عثمان‘ کے اثرات سرحدوں سے بھی آگے بڑھ گئے، اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اس ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے ڈرامے ’کورلش عثمان‘ سے متاثر ہوکر اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے اسلام قبول کرلیا۔

ترک پروڈکشن کمپنی بزداگ فلم کے مطابق جولیتا لورینا مارٹینیز نے یہ ڈراما دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی، جس نے بالآخر انہیں اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔

اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا مارٹینیز نے بتایا کہ انہوں نے کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں۔

ان کے مطابق سیریز کی کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا اور ’کورلش عثمان‘ دیکھنا شروع کرنے کے تقریباً 2 سال بعد انہوں نے کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد جولیتا مارٹینیز نے استنبول کا سفر کیا، جہاں انہوں نے بزداگ فلم کے سیٹس کا دورہ کیا، قائی قبیلے کے کیمپ کو دیکھا اور شو کے مختلف فلمی مقامات کی سیر کی۔

انہوں نے اس تجربے کو ایک ’روحانی زیارت‘ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے اندر ایک نیا احساس محسوس کیا، جیسے ان کی زندگی دوبارہ شروع ہوئی ہو اور وہ اس سب سے محبت کرتی ہیں۔

ترکیہ کے ڈرامے ’کورلش عثمان‘ نے اپنے آغاز سے ہی ترکیہ سمیت دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی، جس کا سہرا اس کی عمدہ کہانی اور اعلیٰ پروڈکشن کو دیا جاتا ہے، یہ ڈراما عثمانی سلطنت کے قیام، اسلامی اقدار اور ثقافتی ورثے کو شاندار انداز میں پیش کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کے راکٹوں نے صیہونیوں کی اتھارٹی کو کیا بے نقاب 

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے اعلان کیا

اسرائیل کی موجودہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: شین بٹ یا شاباک کے نام سے مشہور صیہونی حکومت

امریکہ 250 سالہ جشن سے قبل متنازع سروے؛ تاریخی شعور کی کمی اور قومی شناخت پر سوالات

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق امریکہ میں نصف کے قریب شہری

تیل کی قیمتوں کے استحکام کے بارے میں پیوٹن اور بن سلمان کا تبادلہ خیال

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرمپ کو سیاسی بحران کے دہانے پر لا کھڑا کیا: بلومبرگ

?️ 2 اگست 2026سچ خبریں: ویب سائٹ بلومبرگ نے مغربی ایشیا میں کشیدگی کے بعد

ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا: امریکہ

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹس نے آج ایک

پاکستانی میڈیا میں ایرانی وزیر داخلہ کے دورے کی عکاسی

?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے وزیر داخلہ

جرمنی میں عوام کی طرف سے ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: جرمنی کے شہروں برلن، ہیمبرگ، میونخ، فرینکفرٹ اور ڈوسلڈورف میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے