?️
لاہور: (سچ خبریں) حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے، تاہم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین مریدکے اور سادھوکے میں مسلسل تیسرے روز دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
موٹروے ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد سے ملاتی ہے، جب کہ ایم تھری لاہور کو عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے جوڑتی ہے، جہاں سے یہ ایم فور کے ذریعے فیصل آباد اور ملتان تک جاتی ہے۔
ایک روز قبل ٹی ایل پی کا مرکزی جلوس پولیس کی سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑ کر مریدکے پہنچ گیا تھا، اس سے چند گھنٹے قبل لاہور میں ہونے والے پرتشدد تصادم میں پولیس کے درجنوں اہلکار زخمی ہوئے تھے، جلوس کے شرکا نے بعد ازاں مریدکے میں دھرنا دے دیا، جب کہ جی ٹی روڈ کے کنارے کھودی گئی خندقوں نے ان کا راستہ روک رکھا ہے۔
آج اسلام آباد کی جن سڑکوں کو کھولا گیا ہے، ان میں مارگلا روڈ، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو، کورنگ روڈ سے بنی گالا تک، جناح روڈ سے پارک روڈ تک، گارڈن ایونیو سے ٹیولپ بینکوئٹ ہال تک، چاند تارا فلائی اوور سے کلب روڈ (مری روڈ)، فضلِ حق روڈ، ناظم الدین روڈ، ایمبیسی روڈ، نائنتھ ایونیو (جے یو پی سے شاہین چوک تک مارگلا روڈ کے اندرونی راستے سے) اور دیگر شامل ہیں۔
ٹی ایل پی کے ترجمان عثمان نوشاہی نے بتایا کہ مظاہرین مریدکے اور سادھوکے میں موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی آگے نہیں بڑھے۔
علاقے کے شہریوں کے مطابق انٹرنیٹ سروس سست ہے تاہم موبائل ڈیٹا چل رہا ہے۔
دوسری جانب، وفاقی حکومت نے 1200 سے زائد نیم فوجی اہلکار پنجاب بھیجے ہیں، تاکہ مظاہرین کو روکا جا سکے، جو لاہور سے جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
گزشتہ روز پولیس نے بتایا کہ 300 افراد کا ایک گروہ، جو ٹی ایل پی کے جھنڈے، پوسٹرز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھا، ڈھوک عباسی اور آس پاس کے علاقوں سے جلوس کی شکل میں چوک پر پہنچا تھا۔
ریلی کے شرکا نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور تقریریں کیں، لوگوں کو ٹی ایل پی کے احتجاج میں شامل ہونے پر اکسایا۔
مظاہرین نے جی ٹی روڈ بند کر دی اور پولیس کی درخواست کے باوجود راستہ صاف کرنے سے انکار کر دیا تھا، جواباً پولیس نے طاقت کا استعمال کیا، 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا، جبکہ دیگر افراد فرار ہو گئے تھے۔
گزشتہ رات پولیس نے کچھ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد : پمز، پولی کلینک ہسپتالوں میں آرمی افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اقدام کو ’بدقسمتی‘ قرار دینے والے ڈاکٹروں
اکتوبر
سید علی گیلانی کی شہادت جدوجہد آزادی کے لئے بڑا نقصان ہے: شہریار آفریدی
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے
فروری
دنیا کی نظر میں شیطان کون ہے؟صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو
اپریل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، ہسپتال منتقل
?️ 11 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے
فروری
بائیڈن مہم نے فروری میں 53 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:اس سال فروری میں، جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے نومبر
مارچ
کیا اسرائیل کے ساتھ حزب اللہ کی جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے؟
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے عالی رکن فوجی کمانڈر ہیتھم علی طباطبائی کا
نومبر
اسرائیلی فوجیوں پر ذہنی دباؤ کے اثرات
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ناحال
مئی