اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کو نوشکی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے، وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں ہونگیں ، نوشکی کا بھی دورہ کریں گے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران گورنر بلوچستان،وزیراعلی بلوچستان وفاقی و صوبائی وزراء کے ہمراہ نوشکی جائیں گے۔
جہاں وہ سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کو نوشکی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے، وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟
اکتوبر
امریکی صدر صیہونی وزیر اعظم کے فون کا جواب نہیں دیتے: صیہونی میڈیا
دسمبر
فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی
اکتوبر
نیتن یاہو مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کو وسعت دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
اپریل
پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اتحاد ثابت ہوا
اگست
ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک
مئی
3000 برطانوی فوجی یوکرین میں لڑ رہے ہیں:برطانوی اخبار
جون
کیا انگلینڈ تیسری جنگ عظیم شروع کرے گا ؟
اکتوبر