کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث  آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے جہاں وہ جوانوں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے، وہ ہمارا فخر اور امان ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئےسربکف ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا گیا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فرینٹر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹر نوشکی کا دورہ کیا تھا۔کمانڈنٹ ایف سی نے عبدالقدوس بزنجو اور صادق سنجرانی کے ہمراہ آئے وفد کو 2 فروری کے دہشت گردی کے واقعے پر بریفنگ بھی دی تھی۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ

?️ 12 دسمبر 2025 اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ

امریکا کا وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے معاشی دباؤ میں اضافہ

?️ 26 دسمبر 2025امریکا کا وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے معاشی دباؤ میں

صدر مملکت نے بھی ٹک ٹک پر اکاؤنٹ بنا لیا

?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے

کونویڈیسا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر

ہماری جماعت کی ترجیح جلد انتخابات ہیں:اسحاق ڈار

?️ 8 مئی 2022لندن(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے سمدھی اورمسلم لیگ( ن) کے راہنما اسحاق ڈار نے کہا

پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے

?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220

امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس

روبوٹ بہتر رہنما ہو سکتا ہے یا انسان؟

?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے پہلی بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے