وزیراعظم اور شاہ اردن کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور شاہ اردن کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر بات چیت کی اور دفاعی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور شاہ اردن نے باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی، امن کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وزیراعظم نے افغانستان اور بھارت کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت سے بھی شاہ اردن کو آگاہ کیا، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔

فلسطین کے معاملے پر دونوں رہنماؤں نے جنگ کے بعد غزہ کے حوالے سے پاکستان اور اردن کے اصولی مؤقف بشمول غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی نقل مکانی کے حوالے سے کسی بھی سمجھوتے سے گریز کو تسلیم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے شرم الشیخ میں دستخط ہوئے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے 8 عرب اسلامی ممالک، جو امریکا کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں،کے درمیان روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو پاکستان کے پڑوس بالخصوص افغانستان اور بھارت میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔

دریں اثنا، پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہوا، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹیڈ اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کا معاہدہ ساتھ ہی یونیورسٹی آف جارڈن میں اردو اور مطالعہ پاکستان کی چیئرز کا قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

قبل ازیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اردن کے بادشاہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر مصدق ملک سمیت دیگر وزرا وسیکریٹریز موجود تھے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا

مشہور خبریں۔

امریکہ بائیڈن کی عمر اور صحت کے بارے میں فکر مند

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:روس میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں پوچھے گئے ایک

صیہونی رہنماؤں کا مظاہرین کو دبانے کا مطالبہ

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم اور قائم مقام وزیر اعظم

بین الاقوامی قوت حماس کو غیر مسلح کرنے سے قاصر ہے: صہیونی اخبار

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:  صیہونی اخبار "معاریو” نے ایک صیہونی ذرائع کے حوالے سے

صہیونی میڈیا کا دعویٰ: حماس نے غزہ میں میزائل کی تیاری دوبارہ شروع کر دی ہے

?️ 27 فروری 2026سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 11 نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ

ایران جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل، مغرب میں تذبذب اور خطے میں

?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جاری جنگ پر عالمی میڈیا کی رپورٹنگ ایک

غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل

کراچی سیکیورٹی آپریشن میں چینی انجینئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی سیکیورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ چینی انجینئرز

میڈیا کی آزادی کے کھوکھلے امریکی دعوے؛ ایک اور ثبوت 

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع کے نئے احکامات کے بعد صحافی بغیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے