🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ دورے کے سلسلے میں نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
حکومت پاکستان نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر وزیراعظم کی نیویارک آمد کی تصاویر شیئر کیں، جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آج نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف سے رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وہ مختلف ملکوں کے سربراہان سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
شہباز شریف کے ہمراہ دورہ امریکا میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
وہ دورے کے دوران عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور سلامتی کونسل میں قیام امن پر کھل کر بات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نیویارک میں امریکی کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں پر گفتگو کی جائے گی۔
وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔
شہباز شریف اپنے دورہ امریکا میں بل گیٹس اور عالمی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ ان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی خصوصی ملاقات کا امکان ہے۔
دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم بڑھتے ہوئے سمندری خطرات اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر عالمی فورم پر بات کرینگے۔
شہباز شریف اپنے دورہ امریکا کے دوران دوست ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ کہ جانب سے برونائی کے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 40 سال مکمل ہونے پر دیے جانے والے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے بنگلہ دیش کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن اقتدار میں آکر نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے:عمران خان
🗓️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کا براہِ
اپریل
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کی جائے گی، عرفان صدیقی
🗓️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان
اکتوبر
یوکرین کی جنگ کو موسم سرما تک ختم ہونا چاہیے: زیلنسکی
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج پیر جی 7
جون
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد ایران کی خارجہ پالیسی
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: الزیتونہ فلسطینی مطالعاتی مرکز نے ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
مئی
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک بار پھر جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:پاکستان اور بھارت نےجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے
جنوری
شمالی عراق میں ترکی کے فضائی حملوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے منگل کے روز اطلاع دی
فروری
سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے دوران 257 کیسز نمٹا دیے
🗓️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 57 ہزار کیسز کے بیک لاگ
اکتوبر
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
🗓️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر