?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حدیث مبارکہ کے مطابق کسی ایک انسان کی جان بچاناپوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، ہمارے اندربطورقوم دوسروں کی بھلائی کیلئے قربانی دینے کا جذبہ پیداہوناچاہئے۔
وزیر صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ جب ان کا انتقال ہو یا وہ بستر مرگ پر ہوں، اور اگر ان کے اعضاء کام کر رہے ہوں تو کسی ایسے شخص کو عطیہ کر دیے جائیں جس کی زندگی بچ سکتی ہو۔ اپنے جسمانی اعضاء کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے عطیہ کرنا حرام نہیں ہے، کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے اپنے اعضاء عطیہ کرنے میں بالکل گریزنہیں کروں گی۔
وزیر صحت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا، اس دوران وینٹی لیٹر پر موجود ایک 22 سالہ نوجوان کے والدین نے بھی اپنے بیٹے کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ 22سالہ متوفی کے اہل خانہ نے تین زندگیاں بچانے کیلئے متوفی کے گردے اور جگر عطیہ کردئیے۔جگراورگردے کے گرافٹس کوابتدائی طورپرہیلی کاپٹرکے ذریعے دبئی لے جایاگیا۔
یو اے ای کی آرگن ڈونراور یو اے ای کی وزارت صحت کی ٹیم نے دونوں اعضاء پی کے ایل آئی کے حوالے کئے،پی کے ایل آئی کی کڈنی اینڈ لیورٹیموں نے رات گئے دونوں سرجریزمکمل کرکے مریضوں کو صحتیابی کے ساتھ گھرروانہ کردیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ متوفی کے دونوں اعضاء عطیہ کرنے پر متوفی کی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے بچے کے اعضاء دوسرے کو عطیہ کرناایک ماں کیلئے بہت مشکل کام ہوتاہے۔
مشہور خبریں۔
آزادانہ، منصفانہ انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجا
?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
اکتوبر
متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:آرمی چیف
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں
اکتوبر
پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی
?️ 9 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا
ستمبر
سعودی عرب کو لوٹنے کے لیے ایران مخالف امریکی گھسے پٹے دعوے
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:ایرانی امور امریکہ کے خصوصی نمائندے نے ایک بار پھر ایران
نومبر
اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی میڈیا
?️ 3 اگست 2025 اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی
اگست
آزاد کشمیر کی جے یو آئین نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا
?️ 28 جون 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون
جون
یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) یونان نے پہلگام فالز فلیگ کی غیر جانبدار
مئی
غاصبوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین
دسمبر