?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا۔
مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔
انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر ہونے سے قبل معروف اداکار بہروز سبزواری نے انہیں ایک عوامی جگہ پر پان کھاتے دیکھ کر مذاق میں کہا تھا کہ ابھی تو بہت مزے سے کھا رہی ہو، دیکھوں گا کہ ڈراما نشر ہونے کے بعد کیسے کھاؤ گی۔
اداکارہ نے کہا کہ بہروز سبزواری بالکل درست کہہ رہے تھے کیونکہ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد عوامی جگہوں پر جانا اور بھی مشکل ہوگیا تھا، لیکن انہوں نے پھر بھی کہیں جانا نہیں چھوڑا تھا۔
مرینہ خان نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کے فوری بعد ان کے کیریئر کے عروج کے وقت انہیں ایک خوفناک طبی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، ان کے آدھے چہرے پر فالج ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ اس حصے کو صحیح سے حرکت نہیں دے پا رہیں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں عوامی مقامات پر جانے سے منع کیا تھا، لیکن انہوں نے عوامی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی معمول کے مطابق گزاری اور اس دوران شادیوں اور دیگر تقریبات میں بھی شرکت کرتی رہیں۔


مشہور خبریں۔
9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا، مریم نواز
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شیف آگنائزر مریم
فروری
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی
اپریل
شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند، کراچی کی 5 بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا
?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک کے اکثر مقامات پر شدید دھند کے باعث
دسمبر
وزیر اعظم نے وزراء کو سخت بیان بازی سے منع کر دیا
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی
اکتوبر
نوازشریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 21 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ
فروری
قابض صہیونی کرانۂ باختری کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کی کوشش میں ہیں
?️ 27 نومبر 2025 قابض صہیونی کرانۂ باختری کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کی کوشش
نومبر
روس اور ایران کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر پابندی کا اعادہ
?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ روسی اور
جولائی
اقوام متحدہ: آبنائے ہرمز کے لیے خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: سٹیفن دوجاریک، ترجمان اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ