شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند، کراچی کی 5 بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) ملک کے اکثر مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند کردیے گئے جب کہ کراچی کی 5 بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطاق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے جہاں حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی جا رہی ہے، موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی دھند کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی 5 بین الاقوامی پروازوں کو دیگر ایئرپورٹس پر منتقل کرنا پڑگیا کیوں کہ شہر قائد میں علی الصباح سے ہی شدید دھند چھائی ہوئی ہے اور کئی مضافاتی علاقوں میں حد نظر صرف چند میٹر رہ گئی، دھند کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی پانچ بین الاقوامی پروازوں کا رخ دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا، پیگاسس، اتحاد ایئرلائنز، فلائی اڈیل اور گلف ایئر کی پروازیں مسقط منتقل کی گئی ہیں، فلائی جناح کی پرواز جدہ سے کراچی کی بجائے اسلام آباد منتقل کردی گئی۔

مشہور خبریں۔

ٹویٹر ایپ بھی اب صارفین کے لئے آمدن کا ذریعہ

?️ 25 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب

یمنی حملوں کے بعد اسرائیلی تعمیراتی شعبے میں بحران

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، صہیونی ریاست کے معاشی اخبار

ٹرمپ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی فنڈنگ کو مزید کٹوتی کی دھمکی

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے

غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو رکھنے کے لیے حماس کی حکمت عملی کا انکشاف

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: کان نیوز ویب سائٹ نے غزہ میں 15 ماہ کی

رواں سال 30 کروڑ ڈالرز کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کریں گے، وزیرخزانہ

?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

وزیر اعظم نے حکومتی عہدہ داروں کو وارننگ دی

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان

ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر امریکی سفارتکار گرفتار

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی حکام نے استنبول کے ہوائی اڈے پر امریکی قونصلر

اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، عمران خان

?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے