اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں عقیدے اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے تاریخ اور اسٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی عرب کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن میں افریقی تارکین وطن کا مرکز جان بوجھ کر بمباری کا نشانہ بنا
مئی
علی امین گنڈا پورکی کابینہ میں کون شامل ہوگا،نام سامنے آگئ
مارچ
لاکھوں یمنی بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں: یونیسیف
مئی
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
نومبر
اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی امریکی مخالفت ناکافی ہے: رام اللہ
مئی
امریکی ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں؛وائٹ ہاؤس کا انتباہ
دسمبر
کینیڈین وزیر اعظم سیاسی عہدوں کو کس لقب سے نوازا؟
مارچ
ایران کے خلاف مشورت یایر لاپیڈ کے ترکی کے دورے پر مرکوز
جون