🗓️
استنبول(سچ خبریں)متحدہ عرب امارات کے دورے پر یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہاں پاک بھارت بات چیت ہو سکتی ہے تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے ذریعے بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے اور نا ہی یو اے ای نے اس سلسلے میں کوئی سہولت کاری کی ہے۔
وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں سے اس سے متعلق خبریں دیکھی ہیں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اس سے پہلے واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ نے پاک بھارت بات چیت کے لیے معاونت کا دعویٰ کیا تھا۔یوسف العتیبہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں یو اے ای کا کردار رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس وقت کوئی امن مذاکرات نہیں کر رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کسی بھی طرح کے سہولت کار کا کردار ادا نہیں کررہا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے ثالثی کے کردار کے بارے میں کہانیاں دیکھی ہیں لیکن ایسا ہو نہیں رہا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک دوست ملک ہے اور اس کے پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، تمام دوست ممالک مستقل یہ کہتے رہے ہیں کہ ایٹمی طاقت کے حامل دونوں ملکوں کو جنگ کی راہ نہیں اپنانی چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے سابق امریکی صدر کی حمایت کرتے
مارچ
رحیم یار خان اور لودھراں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جاں بحق
🗓️ 14 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رحیم
اپریل
افغانستان کے لیے ایران کی امداد کا سلسلہ جاری
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی جانب سے افغانستان کی امداد کے سلسلے کو آگے
فروری
یوکرین کے لئے بھیجے گئے ہتھیار کہاں گئے؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کے دفتر کی ایک رپورٹ سے پتہ
جولائی
امریکی سیکیورٹی اہلکار جاسوس بنی ؛ وجہ؟
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے وفاقی پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ ریاستہائے
جولائی
سید حسن نصراللہ کیا کرنے والے ہیں؟صیہونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصراللہ کے اگلے قدم
دسمبر
فائزر کا سربراہ ویکسین کی 4 خوراکیں لگانے کے باوجود کورونا کا شکار
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں: فائزر کے سی ای او البرٹ بوریلا نے پیر
اگست
سعودی عرب کی خودساختہ یمنی حکومت کو 500 ملین ڈالر کی مالی امداد
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں یمن کی خودساختہ حکومت کو
دسمبر