وزیر خارجہ نے بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کر دی

افغان قیادت مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالیں: وزیر خارجہ

?️

استنبول(سچ خبریں)متحدہ عرب امارات کے دورے پر یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہاں  پاک بھارت بات چیت ہو سکتی ہے  تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے ذریعے بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک ٹی وی کو  انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے اور نا ہی یو اے ای نے اس سلسلے میں کوئی سہولت کاری کی ہے۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں سے اس سے متعلق خبریں دیکھی ہیں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اس سے پہلے واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر  یوسف العتیبہ نے پاک بھارت بات چیت کے لیے معاونت کا دعویٰ کیا تھا۔یوسف العتیبہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر  دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں یو اے ای کا کردار  رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس وقت کوئی امن مذاکرات نہیں کر رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کسی بھی طرح کے سہولت کار کا کردار ادا نہیں کررہا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے ثالثی کے کردار کے بارے میں کہانیاں دیکھی ہیں لیکن ایسا ہو نہیں رہا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک دوست ملک ہے اور اس کے پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، تمام دوست ممالک مستقل یہ کہتے رہے ہیں کہ ایٹمی طاقت کے حامل دونوں ملکوں کو جنگ کی راہ نہیں اپنانی چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا تجزیہ

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد

بھارتی وزیراعظم مودی نے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کو نگران کن قرار دیا

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے

غزہ میں جنگ بندی؛ تل ابیب اپنے جلے ہوئے پیادوں کا کیا کرے گا؟

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کی کامیابی کی روشنی میں اس پٹی

صہیونی فوج کا جنوبی شام پر حملہ، 6 نوجوان گرفتار

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک نے سرکاری خبر رساں ادارے (سانا) کے

ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں، وزیراعظم

?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال

یوکرائن کے بارے میں حزب اللہ کا موقف

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ نے یوکرائن کی جنگ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ احسن اقبال

?️ 18 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

لبنان کی جانب سے امدادی مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت 

?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے جنوبی لبنان میں طبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے