بغداد کے ایک اسپتال میں ہولناک آتشزدگی

بغداد

?️

سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد110 تک پہنچ گئی ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی ہے جبکہ 110 افراد زخمی ہوئے ہیں ، عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل خالدالمحنه نے آج (اتوار ، 25 اپریل) العراقیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابن الخطیب اسپتال میں آگ لگنے سے 82 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے، جن میں اسپتال میں داخل بیمار اور اسپتال کا عملہ شامل ہےجبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

المسلہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے میڈیا ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل سعد معن نے بتایا کہ ابن الخطیب اسپتال میں واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور ہم نتائج کے منتظر ہیں،اس واقعے کی پوشیدہ جہتوں کے تعین کے لئے تکنیکی اور کرائم تحقیقات جاری ہیں،بریگیڈیئر جنرل معن نے کہا کہ ہم تحقیقات پوری ہونے تک کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے۔

یادرہے کہ عراقی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی کہ بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں ایک دھماکہ ہوا ہے ، اور اس واقعے کی وجہ اسپتال میں آکسیجن کیپسول کا پھٹنا تھا جہاں کووید 19 کے مریض داخل تھے،واضح رہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد شروع میں دی جانے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ دھماکے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس حادثے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابن الخطیب اسپتال میں پیش آنے والے واقعے سے عراق کی قومی سلامتی متاثر ہوئی ہے،یہ واقعہ ناکامی کا ثبوت ہے اور اس کی فوری تحقیقات کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہا کہ لاپرواہی صرف ایک غلطی نہیں ہےبلکہ ایک ایسا جرم ہے جس کے لئے لاپرواہی سے کام لینے والے سب افراد کو ذمہ داری قبول کرنا ہوگی،میں 24 گھنٹوں کے اندر ابن الخطیب اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے نتائج اور مجرموں کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہوں۔

 

مشہور خبریں۔

سیلاب کے بعد مالیاتی دباؤ، حکومت کا 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ستمبر تا نومبر کے دوران اپنے

میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف

?️ 11 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) ویب سائٹ فیس بک کے مطابق  ایپس میسنجر اور انسٹاگرام

کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے اہم فیصلے لئے

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی اجلاس میں کورونا کی

ٹرمپ پیوٹن کے سامنے جھک گئے: بائیڈن

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں جو بائیڈن نے دعویٰ

حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی کون کون سے ممالک کے شہری ہیں؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ، انگلینڈ، فرانس، جرمنی اور میکسیکو نے اعلان کیا کہ

فلسطینیوں کا غزہ میں رہنے کا عزم اور جبری نقل مکانی کے منصوبے کی ناکامی

?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جبری نقل مکانی  کے اسرائیلی منصوبوں

"اسرائیلی” طریقے سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے منصوبے کے پوشیدہ مقاصد

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عرب سیاسی تجزیہ کاروں نے غزہ کی پٹی میں انسانی

سعودی اتحاد یمن میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے:صنعا

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے