🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو بلا لیا، وزیر اعظم کا ناراض اراکین سے ملنے کا فیصلہ،ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو بلا لیا ہے۔ناراض ارکان کی ملاقات ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔وزیراعظم عمران خان ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو بھی وزیراعظم ہاؤس پر طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی تھی جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے. قبل ازیں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے. صوبائی وزیرنے کہا کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں اقتدار آنی جانی چیز ہے جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے. انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیںبلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایاحکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے اپوزیشن نہیں.
مشہور خبریں۔
فوجی افسران، ججز نیب قوانین کے تحت مکمل طور پر قابل احتساب ہیں، جسٹس منصور علی شاہ
🗓️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور
اکتوبر
عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: واشنگٹن کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے جانے
اگست
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید
🗓️ 15 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف
فروری
سویڈن کے وزیراعظم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی
🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:ایک ٹویٹ میں سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے ملک
جنوری
یمن نے سعودی بینکوں سے کیا مطالبہ کیا؟
🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کی حکومت نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ یمنی
جولائی
روس پابندیوں کو بے اثر کرنے میں کیسے کامیاب ہوا ؟
🗓️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رہورٹ کے مطابق روس مغربی ممالک
ستمبر
3 رکنی بینچ کے فیصلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہی کرسکتا ہوں، وزیرقانون
🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا
اپریل
بن سلمان کو انصار اللہ کی سخت وارننگ
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:یمن ابھی تک نہ امن اور نہ ہی جنگ کی حالت
جنوری