🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےان تمام حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیاہے جن میں شہریوں کو جزوی ریلیف دینے کا عندیہ دیا گیا تھا انہوں نے 2 ہزار 549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3181شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 2 ہزار 549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 83ہزار 741شکایات کھول کر افسران کو ضروری کارروائی کیلئے تفویض کی جائیں گی۔
پی ایم ڈی یو نے کہا کہ مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا، صوبائی حکومتوں کی 40415 شکایات 2450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔ وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3181شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی جبکہ صوبائی سطح پر 1606پنجاب ہائی وے کی شکایات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ڈی اے کی 412 شکایات، سندھ میں کے ڈبلیو ایس بی کی 874 شکایات اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں۔ پی ایم ڈی یو کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان آپریشن میں 11 امریکی بھی ہلاک
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے دوران مزاحمتی جنگجوؤں کی طرف سے صہیونیوں
اکتوبر
پی ٹی آئی کے اقدامات پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا انقلاب ہے
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری
جنوری
طالبان نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید دھمکی دے دی
🗓️ 17 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے افغانستان میں سازشیں کرنے اور
جولائی
ہم اسرائیل اور امریکہ کے حساس اہداف کو کچل دیں گے: یمن
🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے کہا کہ حدیدہ میں شہری تنصیبات پر
ستمبر
12 ڈالر کے بیلون کو گرانے کے لیے400000 ڈالر کے راکٹ کا استعمال؛امریکی شاہکار
🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ایک امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ الاسکا پر گرنے والی
فروری
راہُل گاندھی کی آمد سے قبل جموں میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی
🗓️ 29 جنوری 2023جموں و کشمیر: (سچ خبریں) انڈیا کے زِیرانتظام جموں و کشمیر میں
جنوری
فرانس کے آئندہ صدارتی انتخابات اور میکرون کے مشرق وسطی کے دورے
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی صدر کے مشرق وسطیٰ کے متواتر دورے مشرق وسطیٰ میں
دسمبر
انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے: حرا مانی
🗓️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انسان
جون