?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو وی وی آئی پی کا درجہ دلانے کیلئے خصوصی مالی اور غیر مالی مراعات اور پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیو ں کے لئے خصوصی مراعات کا ایک مکمل پیکج (مینول آف پریویلجز) تیارکرلیا ہے جس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ عادل سعید صافی نے اس حوالے سے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا جائے گا اور تمام وفاقی محکموں میں ان کے لئے خصوصی مراعات ہوں گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کم مدت میں فراہمی، ان کے بچوں کا وفاقی یونیورسٹیوں میں داخلے کا کوٹہ، وفاقی محکموں میں روزگار کےلئے ان کے بچوں کا کوٹہ مقرر کرنا شامل ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کو سرکاری ملازمین کی طرح عمر کی حد میں رعایت دینا، ڈرائیونگ لائسنس اور ضلعی انتظامیہ کی سہولیات کی نسبتاً جلد فراہمی بھی یہ مراعات میں شامل ہیں۔
ان کے لئے سول ایوی ایشن کے تعاون سے ائیرپورٹ پر الگ کاونٹر، وی آئی پی لاؤنج تک رسائی، وفاقی محکموں جیسے پولیس اور ہسپتالوں میں علیحدہ کاونٹر جیسی سہولیات بھی متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام محکمے اس امر کو یقینی بنائیں کہ ملک میں 26 ارب ڈالر سالانہ کا زرمبادلہ بھیجنے والوں کو حکومت کی طرف سے بطور شکریہ رعایات اور پروٹوکول دیا جائے۔
پی آئی اے، ریلویز کے کرائے میں بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے خاص رعایت کی تجویز ہے۔ اسی طرح بجلی اور گیس کے کنکشن کی درخواست دیتے وقت ان کو کم فیس دینا پڑے گی۔ اسی طرح موٹرویز کے ٹول ٹیکسز میں رعایت، سرکاری تعلیمی اداروں کی فیس میں رعایت، آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ فیسز اور انکم ٹیکس اور ایکسائز کی مد میں خصوصی رعایت زیر غور ہیں۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی اور عرب ممالک کے ایک گروپ نے حزب اللہ
ستمبر
کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ
?️ 1 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے
اپریل
فیدان: ترکی کا یورپ کے حوالے سے بنیادی مسئلہ الحاق کے مذاکرات میں پیش رفت کا فقدان ہے
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ترکی
نومبر
شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم
نومبر
ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ غیر منصوبہ بند اور تباہ کن: امریکی سنیٹر
?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی سنیٹر نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر منصوبہ بند
مارچ
کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ واپس لے لے گی؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی اعلان کے بعد اب
جولائی
آبنائے باب المندب کے بارے میں کیے گئے دعوؤں پر یمن کا ردعمل
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک ذریعے نے المسیرہ سے
ستمبر
ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں امریکہ میں افراط زر میں اضافہ
?️ 10 اپریل 2026سچ خبریں: جمعہ کو جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق،
اپریل