?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گوادراورکوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے، دونوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے،پاک فوج داعش، بی ایل اے دیگر دہشتگرد تنظیموں سے نپٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، افغانستان میں این ڈی ایس اور را منہ کے بل زمین پر گرے ہیں ۔ انہوں نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے قوم کو یوم دفاع کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھارت نے 6ستمبر کو رات کی تاریکی میں ناپاک قدم رکھے پاک فوج نے ان کو شکست دی، بھارت نے افغانستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری کی ،بھارت کے افغانستان میں 66کیمپ تھے،خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،این ڈی ایس اور را منہ کے بل زمین پر گرے ہیں،گوادر اور کوئٹہ حملے کیلئے دونوں دہشتگرد افغانستان سے آئے، دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
پاکستان پر امن وامان کے مسئلے کیلئے دباؤ بڑھایا جارہا ہے، عمران خان خطے کو آگے لے کر جارہا ہے، ہندوستان میں افغانستان میں جو شکست ہوئی ہے، اس کا سارا ملبہ شیخ رشید پر ڈالا جارہا ہے، ہم افغانستان میں امن اور ترقی کے ساتھ ہیں، افغانستان میں جب حکومت بن جائے گی تو تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چمن ، طورخم اور بارڈر کے اس طرف پاکستان کا فیصلہ ہے، بارڈر کے اس طرف طالبان کا فیصلہ ہے، افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویزات آئے ہیں ان کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
افغانستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، ابھی ان کی حکومت آرہی ہے، امریکا کو گئے صرف 6 دن ہوئے ہیں،وہ معاملات ابھی دیکھنے کی پوزیشن میں ہوں گے، ہماری فوج داعش، بی ایل اے دیگردہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ طالبان نے اگر سی پیک میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے تو بہت اچھی سوچ ہے اس سوچ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پولیٹیکو: ٹرمپ نے ایپسٹین کیس کو وکی لیکس 2.0 میں بدل دیا ہے
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے امریکی محکمہ انصاف کے ایپسٹین کیس سے
دسمبر
برطانوی کابینہ کے وزیر: امریکہ کی ایران کے خلاف جنگی حکمت عملی سے غصہ ہوں
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: برطانیہ کی وزیر خزانہ، جو ایران کے خلاف جارحانہ جنگ
اپریل
ٹرمپ: وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیوں کے اخراجات کی تلافی کی جائے گی
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا میں تیل
جنوری
تل ابیب کی مداخلت نے شام کو خطرناک موڑ پر پہنچا دیا: جولانی
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، شام پر قابض دہشت گرد گروپ کے
جولائی
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی
اکتوبر
حاج قاسم نے خطے کے لوگوں کو متحد کرنے میں کیا کردار ادا کیا؟
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر ابوالفضل ظہرہ وند پیر
جنوری
قانونی تنازعات، ناقص کارکردگی،سرمایہ کاروں کی کے الیکٹرک میں دلچسپی ختم
?️ 28 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے
اپریل
صرف ’نہ‘ کہنے پر قتل، شوبز شخصیات کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر شدید ردعمل
?️ 5 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف
جون