?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق زیارت اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں کے دو مختلف واقعات میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جب کہ جوابی کاروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہئیوں پر ہونے والے دہشتگرد حملے، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
میری دعائیں اورہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اورہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ زیارت اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں کے دو مختلف واقعات میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جب کہ جوابی کاروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کا پہلا واقعہ زیارت کے علاقے پیر اسماعیل پیش آیا جس میں دہشتگردوں نے فرنٹئیر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک اور سات سے آٹھ دہشتگرد زخمی ہو گئے ہیں۔دہشتگردوں سے مقابلے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہو گئے اور 6 جوان زخمی ہو گئے۔دہشتگردی کے دوسرے واقعے میں دہشتگردوں نے تربت میں ایف سی کی گاڑی کی خود ساختہ دیسی بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔
نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریاست مخالف عناصر اس طرح کی بزدلانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں،مشکلات سے حاصل کیے گئے امن اور بلوچستان کی خوش حالی کو دشمن کے خفیہ ادارے نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے کر اسی طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بناتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج منگل کو کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
عراق اور سعودی عرب کے درمیان تعاون معاہدہ
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعاون کی
اپریل
مریم نواز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
?️ 16 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت
اگست
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ ویب سائٹ نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے
اگست
غزہ پر قبضہ یا اسرائیل کے لیے خود تباہی؛ ایک منصوبہ جو پہلے ہی ناکام ہو چکا ہے
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کا غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ، جو
اگست
سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع، منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی
اگست
وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر
اپریل
دمشق کے قریب امریکی فوجی اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ دمشق کے قریب
دسمبر
اسرائیلی حکومت شام کے 440 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ
دسمبر