?️
اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نےکہا ہے کہ پنج شیر میں پاکستان کی جانب سے طالبان کو مدد فراہم کرنے کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، اس طرح کے الزامات بھارت کے بنائے گئے ’جعلی نیوز نیٹ ورک‘ اور سابقہ افغان حکومت کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ طالبان کے پنجشیر پر قبضے کے بعد 7 ستمبر کو کابل میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے جس میں مظاہرین نے پاکستان کی مبینہ مداخلت کی مذمت کی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے پروگرام ’سی این این کنیکٹ دی ورلڈ‘ میں میزبان بیکی اینڈرسن نے افغانستان میں طالبان مخالف قوتوں اور ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان میں ’غیر ملکی مداخلت کی مذمت کے بارے میں معید یوسف سے سوال کیا۔
شو کی میزبان نے پوچھا کہ پاکستانی فوج نے ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پنج شیر میں طالبان کے مخالفین پر حملوں میں مدد فراہم کی؟ جس کے جواب میں مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ’میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ یہ مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ کابل کی گزشتہ حکومت کی جانب سے قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا جس پر بدقمستی سے بین الاقوامی برادری نے بھی یقین کرنا شروع کردیا کیوں کہ وہ اپنی ناکامی پر بات نہیں کرنا چاہتی‘۔
بالخصوص پاکستان کی جانب سے پنج شیر میں طالبان کی ڈرون سے مدد کے الزامات کے جواب میں مشیر قومی سلامتی نے ایک کاغذ دکھایا جو بھارتی نیوز چیننلز کےاسکرین شاٹس کا تھا جو پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلا رہے تھے۔
کاغذ پر ایک تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ برطانیہ کے علاقے ویلز میں ایک امریکی طیارے کی پرواز ہے جسے بھارت کے مرکزی میڈیا نے ایسا بنا کر پیش کیا کہ جیسے پاکستان پنج شیر میں کچھ کررہا ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں بڑے پیمانے
مئی
پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے پر وزیر خارجہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے پاکستان
جون
اسرائیل کو یقینی طور پر تباہی کا خطرہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: پریس ٹی وی نیٹ ورک کے خصوصی پروگرام جریان
جولائی
کیا صہیونیوں کی جارحیت مزاحمت کی طاقت میں اضافہ کا باعث بنے گی ؟
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی عمار نے صہیونی ریاست کی
جون
امارات؛ سزا ختم ہونے کے باوجود 50 سے زائد سیاسی کارکن قید میں
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ہوئے اطلاع دی ہے کہ متحدہ
مئی
ٹرمپ شکاریوں کے حصار میں
?️ 20 اکتوبر 2025ٹرمپ شکاریوں کے حصار میں امریکی سیکرٹ سروس (USSS) نے فلوریڈا کے
اکتوبر
جھنڈے کے بغیر اثر؛ کینیڈا اپنی خارجہ پالیسی کو پوشیدہ طور پر کیسے چلاتا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کا اثر و رسوخ کا ماڈل طاقت کی نمائش
دسمبر
ٹرمپ کے منصوبے پر حماس کے ردعمل پر یمن کا ردعمل
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
اکتوبر