🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نالہ لائی ایکسپریس وے پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شیخ رشید اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شرکت کی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 ارب سے زائد مالیت کا منصو بہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اپناتے ہوئے اس منصوبے کو جلد مکمل کریں، یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرے گا۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا ہے، اقدام سے ریونیو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی، ایسے تمام اقدامات مئوثر اور شفاف گورننس کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقدام سے ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے معیشت کو ڈیجیٹل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22۔2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 فیصد نمو کی علامت ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین روانہ
🗓️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2روزہ دورے پر چین
جولائی
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہدائے گائوکدل سرینگر کو خراج عقیدت
🗓️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے
جنوری
صیہونی حکومت نے یورپی نمائندے کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روکا
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایورپی پارلیمنٹ کی رکن اینا میرانڈا نے ٹویٹر پر ایک پیغام
فروری
مقبوضہ گولان کو یہودی علاقہ بنانے کے لیے صیہونیوں کا کروڑوں ڈالر کا منصوبہ
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کل امریکہ کی حمایت سے گولان کو یہودی علاقہ
دسمبر
6 Perfect Places To Watch The Sunrise in Bali While You Honeymoon
🗓️ 20 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
امریکہ کی سلامتی دنیا کے عدم تحفظ پر منحصر
🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی امور کے ماہر علیرضا محرابی نے امریکی انتخابات میں
نومبر
طاقت کا غلط استعمال،لاکھوں افراد کا قتل عام
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر
مارچ
غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی
نومبر