وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل، بجلی سستی کیوں کی انہوں نے خود ہی وجہ بتا دی

🗓️

(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کیوں کم کیں خود ہی وجہ بتا دی انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت مضبوط ہوئی ہے جسکی وجہ سے ہمارے  پاس پیسہ آیا ہے اس وجہ سے ہم  نے قیمتیں کم کیں۔

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری کا طے شدہ441 ارب روپے کا ہدف عبور کرلیا، ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کو ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا،ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے، بجلی کا فی یونٹ 5 روپے، پیٹرول اورڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم کیا، قوم سے کہتا ہوں ٹیکس دیں وہ پیسہ نچلی سطح تک لگاؤں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلاسود قرضوں کے پروگرام کے تحت دو سال میں407 ارب روپے کے قرضے کم لاگت گھروں کی تعمیر، کاروبار شروع کرنے کیلئے دیئے جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، ہمیں مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، یہ افسوس ناک ہے کہ 1947 ء میں جو ہمارا قبلہ ہونا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چل سکے، ملک جس نظریہ پر بنا تھا اس پر ہم نہیں چل سکے، جوانسان اپنے نظریہ سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کو اپنے کمزور طبقےکی ذمہ داری لینی تھی، ہیلتھ کارڈ پر فخر ہے، مارچ کے آخر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ آجائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اچھے سے اچھے اسپتال جا کر علاج کرایا جاسکتا ہے،ساڑھے تین سال میں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ لوگوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اپنا گھر بنانے کے لیے 20 لاکھ روپےکا قرض بغیر سود کے دے رہے ہیں، ہمارا مقصد ہےکہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، گھربنانےکے لیے 55 ارب روپے کے قرض دیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

🗓️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت

وزیر اعظم کسی کی طرفداری نہیں کرتے

🗓️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے

پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا

🗓️ 28 جون 2021کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم

پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں:عثمان ڈار

🗓️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان

شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار

🗓️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے

غزہ میں قدم رکھا تو موت تمہارا مقدر ہو گی:القسام برگیڈ کا صیہونیوں کو انتباہ

🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو پیغام

اپوزیشن کی قومی یکجہتی کانفرنس کا دوسرا روز، پولیس کی نفری ہوٹل کے باہر تعینات

🗓️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین

بیروت کے حالیہ فتنوں میں سعودی عرب کے نقش پا

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے ولید جنبلاط کو سعودی عرب کی طرف سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے