وزیر اعظم عمران خان خود آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلائیں گے

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی حیثیت سے پارٹی اُمیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے جلد آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم کے لیے وہاں جانے کا بالکل ٹھیک وقت ہے لیکن وہ وزیر اعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی حیثیت سے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم کیسے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں؟ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے چیئرمین آزاد کشمیر میں عوامی جلسہ نہیں کریں گے تو کیا ہم میڈیا کے کچھ مالکان کو جاکر جلسہ کرنے کا کہیں گے؟فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے اُمیدواروں کی انتخابی مہم آزاد ملک میں چلانا پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حق ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات پر بات چیت کے لیے اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہاں دو پارلیمانی کمیٹیاں ہیں، ایک قانون سازی کا جائزہ لینے کے لیے جو حال ہی میں قومی اسمبلی نے منظور کی تھی اور دوسری انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی خواہش ہے کہ الیکشن (ترمیمی) بل 2021 جسے اسمبلی نے 7 جون کو منظور کیا تھا اس پر دوبارہ ایوان میں بحث کی جائے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت انتخابی قوانین اور نظام میں اپنی 49 مجوزہ تبدیلیاں پہلے ہی عوام اور حزب اختلاف کے سامنے رکھ چکی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ باضابطہ طور پر اس پر مزید کارروائی کرسکیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سید نوید قمر کو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت سے بات کرنے کے لیے پہلے ہی اپنا فوکل پرسن نامزد کیا تھا جبکہ مرکزی حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے انہیں بتایا تھا کہ اس مقصد کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کسی فوکل پرسن کو نامزد نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید پیشرفت کے لیے مسلم لیگ (ن) کو اپنا مرکزی نمائندہ نامزد کرنے کے منتظر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی انفارمیشن سیکریٹری مریم اورنگزیب سے جب اس معاملے پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے پہلے ہی اپنے اراکین کے نام فراہم کرچکی ہے۔

انہوں نے وزیر اطلاعات کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر کو غیر اہم شخص سمجھا اور آگاہ نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل اب سینیٹ میں منتقل ہوچکا ہے اور اب وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے آنے والی تجاویز کا انتظار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ بل قومی اسمبلی میں واپس آئے گا تو انہیں دوبارہ اس پر بحث کرنے کا موقع ملے گا۔

مشہور خبریں۔

2022 میں جنگ دنیا میں 43 ہزار افراد کی موت کا باعث بنی: اقوام متحدہ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس تنظیم کی

صہیونی دشمن کی جیلوں میں غزہ کے بہادر ڈاکٹر کی پہلی تصویر

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: گزشتہ شب پہلی بار صہیونی میڈیا نے اس حکومت کی جیلوں

نیتن یاہو کو ایک اور شکست

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ شام کے گولان میں مظاہروں کی شدت نے تل ابیب

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری: زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے

مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا وسیع حملہ

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، چیئرمین نیپرا

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری

پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی

توشہ خان ریفرنس میں نااہلی: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے