وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو ہدایت کی ہے کہ وہ 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین  کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے یہ ہدایات سندھ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تقریباً ایک درجن اراکین قومی اسمبلی کی موجودگی کا علم عام ہونے کے بعد دیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں کیا گیا جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر نے شرکت کی۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کے کچھ اراکین قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور حکومتی بینچز کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

تاہم اپوزیشن ارکان اور بعض آئینی ماہرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کے بعد اسپیکر کو ایوان کے نگران کی حیثیت سے وزیر اعظم کے بلائے گئے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔

ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سندھ ہاؤس کو ‘نیا چھانگا مانگا’ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے قانون سازوں کی وفاداریاں خریدنے کے لیے پیسہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔

جب وفاقی وزیر نے ان اراکین کے خلاف ممکنہ کارروائی کے بارے میں ہوچھا گیا جنہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے لوٹے قرار دیا ہے تو فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل انہیں ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی ببینچز کے اراکین نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت پارٹی سربراہ ان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس معاملے پر آرٹیکل 63 (A) (1) کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت اگر پارٹی کا کوئی رہنما اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ اس کی پارٹی کا کوئی رکن منحرف ہو گیا ہے تو وہ اس کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کر سکتا ہے’۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے پاس اسرائیل کا کمزور نقطہ کیا ہے؟

🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: معاریف اخبار کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری کو

چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں بری

🗓️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن

غزہ کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان

🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوسلو اجلاس میں اس

ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

🗓️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

🗓️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے

افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس

🗓️ 11 جون 2021  افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان

صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری

🗓️ 5 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

کیا ابھی بھی غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے؟قطر کا اظہار خیال؟

🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنی تقریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے