?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور فہد حسین بھی ہیں ۔
خیال رہے کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ترکی پہنچیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بالمشافہ ملاقات ہوگی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت کا انعقاد ہوگا جس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے مشترکہ خطاب بھی کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
رواں برس پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ دورے کے دوران صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف مشترکہ طور پر یادگاری نشان بھی جاری کریں گے جو ترکی اور پاکستان کے درمیان غیرمعمولی دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ میں اِس اہم سنگ میل کی مناسبت سے تیار کیاگیا ہے۔
ترکی کے خارجہ امور، تجارت اور صحت کے وزرا بھی دورے کے دوران وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ترکی کی ممتاز کاروباری حضرات اور مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی شخصیات سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے۔ ترکی کی کاروباری برادری کی نمائندہ تنظیم ’یونین آف چیمبرز کموڈیٹی ایکسچینج‘ (ٹی۔او۔بی۔بی) کے صدر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔ وزیراعظم ’پاکستان ترکی بزنس کونسل فورم‘ میں بھی شرکت کریں گے جس کا اہتمام ’ترک خارجہ معاشی تعلقات بورڈ‘ (ڈی۔ای۔آئی۔کے) کے اشتراک سے کیاگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مایکروسافت کی غزہ جنگ میں صہیونی فوج کی حمایت؛ برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مائیکروسافٹ نے غزہ جنگ
جنوری
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ تل ابیب کیسا رہا؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر
دسمبر
کیا حماس بھی اسرائیل خواتین اور بچوں کو مار رہی ہے؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ نے کہا
اکتوبر
سلامتی کونسل کی قندھار شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ قندھار کی
اکتوبر
ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا
اپریل
سویڈن کے توہین آمیز اقدام کے خلاف یمن اور ترکی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد آج پیر کے روز صعدہ
جنوری
سیکڑوں اقساط پر مشتمل بھارتی ڈراموں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، فرحان سعید
?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈٰیا
جولائی
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے متنازع آرڈیننس معطل کردیا
?️ 4 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر
دسمبر