?️
پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یورپ کی سیر پر نکل گئے۔
اپنے ایک بیان میں محمد علی سیف نے کہا کہ عوام سموگ کی وجہ سے سانس نہیں لے سکتے اور باپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہواؤں میں جھوم رہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ مریم نواز نے پرائیوٹ جیٹ ہائیر کیا ہوا ہے، جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ پنجاب میں بدترین سموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے، فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، فارم 45 کے لیڈرز عوام کے غم خوار ہیں جب کہ فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کراسکیں، پنجاب کے ہسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، راج کماری مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں مگر حالت یہ ہے کہ خود علاج کے لیے باہر گئی ہے، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی سبز وردی پہن کر کس کے ساز پر رقص کرتا ہے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمیتری میدویدیف نے
اگست
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
وزیر اعظم کے بیان کے بعد الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا ہے
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات
مارچ
ہمیں غزہ میں قتل عام کا حکم دیا گیا تھا: اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات "ہارٹز” نے ایک رپورٹ میں کئی اسرائیلی افسروں اور
جون
ہندوستان کا امریکہ کے تعاون سے ایک طویل مدتی دفاعی منصوبہ تیار
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اوپیندر دیویدی نے
فروری
پاناما لیکس میں نامزد 436 افراد کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاناما پیپرز کے انکشافات سے پاکستان کی سیاست میں
جون
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں
ستمبر
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی
مارچ