وام کو سموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکل گئے، بیرسٹر سیف کا طنز

?️

پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یورپ کی سیر پر نکل گئے۔

اپنے ایک بیان میں محمد علی سیف  نے کہا کہ عوام سموگ کی وجہ سے سانس نہیں لے سکتے اور باپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہواؤں میں جھوم رہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ مریم نواز نے پرائیوٹ جیٹ ہائیر کیا ہوا ہے، جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ پنجاب میں بدترین سموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے، فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، فارم 45 کے لیڈرز عوام کے غم خوار ہیں جب کہ فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کراسکیں، پنجاب کے ہسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، راج کماری مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں مگر حالت یہ ہے کہ خود علاج کے لیے باہر گئی ہے، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

مشہور خبریں۔

سول آرمڈ فورسز کے سویلین ملازمین کی تنخواہیں فوج کے برابر نہ کرنے کا فیصلہ

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے

جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی

?️ 22 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی

غریب کسانوں کا پانی چھین کر چولستان مین کارپوریٹ سیکٹر کو دینا چاہتے ہیں.چوہدری منظور

?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری منظور اور

رائٹرز کے رپورٹر کے قتل میں اسرائیل کا ہاتھ

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے عملے کی تحقیقات سے پتہ چلتا

ایران پر حملہ نیتن یاہو کی غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ خواجہ آصف

?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران

ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں:ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے

انسٹاگرام پر دلچسپ فیچر متعارف

?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے

نتن یاہو نیل سے فرات تک اسرائیل کا خواہاں

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے سابق انٹلیجنس چیف پرنس ترکی الفیصل نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے