?️
لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تجویز پر پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونگا گلی مری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شریف فیملی نے ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تجویز پر پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت آئندہ ماہ 10 نئے وزرا اور مشیروں کی شمولیت متوقع ہے جبکہ نئے ارکان کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف گزشتہ تین روز سے مری کے علاقے باغ شہیداں میں قیام پذیر ہیں۔
وزیراع ظم شہباز شریف کی دعوت پر نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز ڈونگا گلی پہنچے جہاں اجلاس میں صوبائی کابینہ کی توسیع کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز مل کر نئے وزرا اور مشیروں کے نام شارٹ لسٹ کریں گے جن کا اعلان حتمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی چین کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا ہے
اپریل
اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس
مئی
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر
افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ
جولائی
اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے
?️ 18 اگست 2025اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ
اگست
ایمن خان کا جنت مرزا کو اہم مشورہ
?️ 12 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے
جنوری
41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان
جون
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
?️ 20 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن
نومبر