نواز شریف جتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے؛ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں لیکن نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا ازالہ ہو کیوں کہ سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے، نہیں چاہتے کوئی ایسا فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ طے کرنا ہوگا کہ ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو؟ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوگا تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا، جب معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہوگی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہوگا، پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو ایوب خان نے راستے سے ہٹایا۔احسن اقبال نے کہا کہ تیل سبسڈی ختم کرنے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوگیا، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، پیٹرول ،ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے افراط زر میں اضافہ ہوا، ہمیں عالمی مہنگائی کا بھی سامنا ہے، جیسے جیسے معیشت میں بہتری آئے گی مہنگائی میں بھی کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف  نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمران نیازی نے دستخط کیے تھے، عمران خان جب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کررہے تھے اس وقت ہمیں تحفظات تھے، ہم نے عمران خان کو کہا تھا کہ اس معاہدے پر دستخط نہ کریں، عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کررہے تھے تو اس وقت حقیقی آزادی کہاں تھی؟۔

مشہور خبریں۔

امارات امریکہ سے بھیک مانگنے کے یمن کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کرے

?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں:  محمد عبدالسلام نے یمنی فوج کے اپنے ٹھکانوں پر حملے

صعدہ جیل اور سعودی اتحاد کا دن دہاڑے جھوٹ

?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد نے جمعہ

کچھ حزب اللہ کے فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں کے بارے میں

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے کچھ ویڈیوز میں گزشتہ شب کے بھاری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی فی من قیمت خرید 3900 روپے مقرر

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

ہم ایسا کام کریں گے کہ فلسطین آنے پرپچھتاؤ گے: یمن

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے صہیونیوں کو عبرانی

پاک فوج: بھارت کو ہمارا جواب یقینی اور مخصوص وقت پر ہوگا

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں نے اس بات کی

اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر  وزیر داخلہ کا اظہار تشویش

?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں

سعودی شہزادے کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت متنازعہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد اور ڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے