کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے بعد بلند و بالا رہائشی عمارت کے اطراف دفعہ 144 کے تحت 4 افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا جاری ہے جس کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔غیر متعلقہ افراد کے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی تھی، اطراف کی تمام سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ہیوی مشینری اور مزدوروں کی مدد سے نسلہ ٹاور کو گرایا جارہا ہے، جبکہ ہیوی مشینری اور مزدورں کی مدد سے ہی تجوری ہائٹس کو بھی توڑنے کا عمل جاری ہے۔کراچی کی شاہراہِ فیصل پر نرسری کے مقام پر سروس روڈ پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی حکام کے ایران کے بارے میں مشورہ
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ
جون
حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی
فروری
الیکشن کمیشن نے بیشتر آزاد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیے
فروری
امریکہ کا روس کو سکیورٹی کونسل سے نہ نکالنے کا فیصلہ
اپریل
آرمینیائی سرحد پر آذربائیجانی سرحدی محافظ زخمی
مارچ
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
جنوری
لبنان میں سعودی سفیر کے مداخلتی ریمارکس
مئی