?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف کیس میں حکم امتناع جاری کرکے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا۔
کیس کی جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
سکندر شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے پر شکایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے اور حلف بھی لے چکے ہیں، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو صرف نوٹس ہوا ہے۔
وکیل نے کہا کہ دراصل انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض کا موقع تھا، اس وقت کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نے کارروائی کا آغاز کیا، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ اب تو سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آیا کہ کسی ادارے کے پاس صادق و امین قرار دینے کا اختیار نہیں۔
بعد ازاں، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی کارروائی معطل کرکے جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 رکنی بینچ نے علی امین کےخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔
واضح رہے کہ 12 مارچ کو الیکشن کمیشن نے فیصلے میں علی امین کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو 735 کنال زمین عارضی طور پر منتقل کی گئی تھی، 2020 میں زمین بیچ کر لینڈ کروزر گاڑی حاصل کی تھی، ڈی آئی خان کی 735 کنال زمین کے اصل مالک آصف خان تھے، غلط بیانی پر علی امین صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کو جاری نوٹس میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور 26 مارچ کو ضلعی الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوں۔
درخواست گزار نے علی امین پر 735 کنال اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
درخواست گزار نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کے مزید 2 ارکان نے استعفی دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کا استعمال
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی زبان نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف
مارچ
پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید
?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
پاکستان: غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکی ویٹو نے دنیا کو خطرناک پیغام دیا ہے
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے امریکی حکومت
جون
الیکشن کا مطالبہ سیلاب متاثرین کی زندگیوں سےکھیلنے کے مترادف ہے،بلاول
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب
ستمبر
وزیر خارجہ نے جہانگیر ترین کو بہترین مشورہ دے دیا
?️ 10 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ
اپریل
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لیے اماراتی وفد کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:آج پیر، 20 فروری کو متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ہفتے
فروری
250 سالہ امریکی تہذیب یا 400 جنگیں؟ کروڑوں متاثرین اور عالمی تباہی کی داستان
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ نے گزشتہ 250 برسوں میں تقریباً 400فوجی مداخلتیں اور جنگیں
جولائی