ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں، دوست محمد کھوسہ کا انکشاف

?️

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما دوست محمد کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صرف جہانگیر ترین گروپ کے ارکان ہی نہیں بلکہ ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں اور ن لیگ کے 8 سے 10 ایم این ایز نے ہمارے ساتھ رابطے کیے ہیں۔ بے اعتبار لوگوں کے سوا شاید ہی کوئی ایسا ہو جو رابطے میں نہ ہو، آئندہ چند دنوں میں آپ کے سامنے یہ تمام بڑے نام آ جائیں گے۔

پی پی رہنما کا جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے قیام کی کوششوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ترین گروپ والے مار کھا چکے اور اب وہ مزید کسی مِس ایڈونچر کے متحمل نہیں ہو سکتے، ق لیگ دیکھ لیں کس طرح ٹوٹ پھوٹ ہوئی اور اب کیا حالت ہے، ق لیگ کی طرح انکا بھی یہی حال ہوگا کیونکہ ان کا مستقبل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ کرنے والوں میں جنوبی پنجاب کے علاوہ دیگر علاقوں کے لوگ بھی ہیں، کچھ نےشمولیت کی ہے لیکن ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

دوست محمد نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے ایک گروپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے شیر کے نشان پر الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ عوام میں ہماری پذیرائی نہیں اس لیے ہمیں آزاد لڑنے کی اجازت دیں، ان کی اس بات پر ن لیگ کی اعلی قیادت نے کافی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی مظفر گڑھ سے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اب کسی بھی قسم کی محاذآرائی کاحصہ نہیں بنناچاہتے: وزیراعظم

?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان

نبیہ بری: ہم مل کر لبنان کو آزاد اور تعمیر کریں گے

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کی آزادی کی

جوزف عون اور نواف سلام کے ہاتھ میں امریکہ اور اسرائیل کا نٹ خول

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: جبکہ امریکیوں نے وعدہ کیا تھا کہ لبنانی حکومت میں

وال اسٹریٹ جرنل کا رپورٹر روس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی شہری اور وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کو یکاترنبرگ میں

زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر بعض اعلیٰ فوجی حکام کی برطرفی کے

لاس اینجلس میں غزہ جنگ کی صدائے بازگشت

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لاس اینجلس میں جاری آتشزدگی نے امریکہ کی اندرونی ناکامیوں کو

پہلی بار حکومت عوامی مسائل کو حل کر رہی ہے: فرخ حبیب

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی لڑکی کی شہادت

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ الخلیل شہر میں ابراہیمی مسجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے