?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف اور کیپٹن احمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، شہداء کی نماز جنازہ میں صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سینئر فوجی افسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چکلالہ گیریژن میں صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دلاسہ دیا اور تعزیت کی بعد ازاں شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں، بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان اس وقت شہید ہوئے جب دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے، خود کش حملے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، اس خودکش حملے کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاکستان آرمی نے تفصیلات میں بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے تمام 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے جب کہ دیگر شہداء میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 22 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) مقبولیت کی دوڑ میں بِگ بی کے نام سے
جنوری
عمران خان نے کابینہ میں ایک مرتبہ پھر اہم تبدیلیاں کی
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم نے عمران
اپریل
ایران کے خلاف فوجی آپشن ناکام و پرخطر؛ یورپی یونین کے سکیورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:یورپی تجزیاتی ادارے EUISS کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف
اکتوبر
وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان
?️ 3 ستمبر 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں
ستمبر
سعودی عرب کی صہیونیوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق العال صہیونی کمپنی کو سعودی فضائی حدود
اگست
نیتن یاہو کے وکلاء کا پیغام: ہم ان حالات میں مزید آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا دفاع کرنے والے
اگست
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، ہسپتال منتقل
?️ 11 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے
فروری
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی
اپریل