موجودہ حکومت کو کس نے گرنے سے بچایا

سینیٹ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرنے سے پاکستان پیپلزپارٹی نے بچالیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اسمبلی توڑنے جا رہے تھے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ان کی حکومت کو سہارا دیا کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ بھی نہیں چاہتی تھی کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی توڑیں۔

تجزیہ کار کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری موجودہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہیں جب کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو بعض حوالوں کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کے حوالے سے چلنے والی خبریں مسترد کردی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمینٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، اگر ڈیل ہوتی تو کیا یوسف رضا گیلانی ہار جاتے؟ پیپلزپارٹی پر ملبہ گرانا درست بات نہیں حقیقت یہ ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کی بات پر جواب نہیں دے سکی ، استعفوں کے بعد کی حکمت عملی بارے بھی کوئی جواب نہیں ملا ، ہمیں مطمئن نہیں کیا جا سکا کہ استعفوں کے بعد کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 20 ستمبر کو ہونے والے معاہدے پر قائم ہے ، لانگ مارچ ، عدم اعتماد اور سب سے آخری آپشن استعفوں کا تھا۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم قائم اور پیپلزپارٹی اس کا حصہ ہے ، آصف زرداری اور مریم نواز کے درمیان کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ، پیپلزپارٹی جلد استعفوں سے متعلق اپنی رائے دے گی ، پی ڈی ایم کا متفقہ معاہدہ اب بھی موجود ہے ، جس میں لانگ مارچ کے ساتھ استعفے دینے کا معاہدہ نہیں تھا۔

مشہور خبریں۔

اللہ تعالی کے فضل سے وزیراعظم کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے:عثمان بزدار

🗓️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ

غربت کے خاتمے کا بہترین طریقہ ایک فلاحی ریاست کا قیام ہے، وزیر اعظم

🗓️ 24 فروری 2021کولمبو {سچ خبریں} دو روزہ دورہ پر سری لنکا گئے وزیراعظم عمران

آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار

🗓️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے جمعرات کو

یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن

🗓️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے

صیہونیوں اور داعش کی مشترکہ خصوصیت

🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:عراق میں الصدر دھڑے کے سربراہ نے مقتدیٰ الصدر  نے رمضان

ذہنی دباؤ اور اس سے بچنے کے آسان طریقے

🗓️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی

بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی

🗓️ 19 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے