?️
اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی والے دن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے جس میں شہریوں سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ ان دنوں میں ویکسی نیشن کے لئے نہ آئیں۔ یہ فیصلہ ویکسین ایڈمنسٹریٹرزاورہیلتھ کیئرورکرزکوریلیف دینےکےلیےکیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹراتواراورعام تعطیل والےدن بندرہیں گے، شہری اتواراورعام تعطیل والے دن ویکسی نیشن کے لیے نہ آئیں۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ فیصلہ ویکسین ایڈمنسٹریٹرزاورہیلتھ کیئرورکرزکوریلیف دینےکےلیےکیاگیا، ویکسین ایڈمنسٹریٹر اور ہیلتھ کیئرورکرزقوم کی خدمت میں مسلسل مصروف ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کے لیے وفاقی اکائیوں کے انتظام کو سراہتے ہیں، کورونا اور خصوصاً ویکسی نیشن میں مصروف عملےکی خدمات کو بھی سراہتے ہیں۔
یاد رہے ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا۔ ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔خیال رہے یاد رہے ملک میں کوروناکیسزکی شرح تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، چوبیس گھنٹے میں کیسز مثبت آنے کی شرح9 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کیا شرط رکھی ہے؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ اور دوٹوک
فروری
2022 کی گرمی میں 61 ہزار یورپی ہلاک
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں شدید گرمی کی
جولائی
اسلام آباد: 24 نومبر کے 2 مقدمات میں 32 ملزمان ڈسچارج
?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24
دسمبر
تیونس کی النہضہ کے رہنما راشد الغنوشی جیل میں بھوک ہڑتال پر؛ وجہ؟
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:جیل میں ملکی سلامتی کے خلاف سازش نے تمام سول سیاسی
فروری
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے گورننگ بورڈ
جون
حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ
فروری
اسرائیل جمعرات کو 4 لاشیں حوالے کرے گا
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس خبر کا اعلان
فروری
یمن پر 8 سالہ جارحیت میں 48 ہزار سے زائد شہید اور زخمی
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں: یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے گذشتہ آٹھ سالوں میں
مارچ