ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی  والے دن بند رہیں گے

پہلی بار  9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی  والے دن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے جس میں شہریوں سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ ان دنوں میں ویکسی نیشن کے لئے نہ آئیں۔ یہ فیصلہ ویکسین ایڈمنسٹریٹرزاورہیلتھ کیئرورکرزکوریلیف دینےکےلیےکیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹراتواراورعام تعطیل والےدن بندرہیں گے، شہری اتواراورعام تعطیل والے دن ویکسی نیشن کے لیے نہ آئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ فیصلہ ویکسین ایڈمنسٹریٹرزاورہیلتھ کیئرورکرزکوریلیف دینےکےلیےکیاگیا، ویکسین ایڈمنسٹریٹر اور ہیلتھ کیئرورکرزقوم کی خدمت میں مسلسل مصروف ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کے لیے وفاقی اکائیوں کے انتظام کو سراہتے ہیں، کورونا اور خصوصاً ویکسی نیشن میں مصروف عملےکی خدمات کو بھی سراہتے ہیں۔

یاد رہے ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا۔ ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔خیال رہے یاد رہے ملک میں کوروناکیسزکی شرح تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، چوبیس گھنٹے میں کیسز مثبت آنے کی شرح9 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

?️ 12 فروری 2026سچ خبریں: بدھ کی شب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو

مشرق وسطی میں نیٹو کی تشکیل کے بارے میں اردن کے بادشاہ کے بیانات کا مفہوم

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:    حال ہی میں، امریکی نیٹ ورکس کے ساتھ ایک

یوکرینی صدر کی صیہونیوں سے مدد کی اپیل

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کی رات کہا کہ

اسد عمر کی عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسد عمر نے عوام سے کورونا ویکسین لگانے

ٹرمپ کے پاس یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے کئی آپشنز موجود 

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا

ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے

طالبان وزیر خارجہ کا بیان گمراہ کن، دہشت گردوں کے ثبوت کئی بار پیش کئے: پاکستان

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ طالبان

کوئٹہ خودکش دھماکا: یہ جنگی صورتحال ہے، سب مل کر لڑ رہے ہیں، محسن نقوی

?️ 10 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے