ملک بھر میں  کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید  95 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 73 ہزار 718، سندھ میں 4 لاکھ 13 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134، بلوچستان میں 31 ہزار 632، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 442، اسلام آباد میں 94 ہزار 402 جبکہ آزاد کشمیر میں 29 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134، پنجاب میں تین لاکھ 73 ہزار 718، اسلام آباد میں 94 ہزار 402، بلوچستان میں 31 ہزار 632، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 593 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 442 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 412 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 475، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 679، اسلام آباد 837، گلگت بلتستان 166، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 669 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ پاکستان میں 4 کروڑ سے زائد ویکسینیشن خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور ویکسینیشن کا آخری کروڑ کا ہدف صرف 9 دن کی قلیل مدت میں حاصل ہوا۔ اس کےعلاوہ ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری خوراک کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جی20 کانفرانس مقبوضہ خطہ میں،بہت سے ممالک کا شرکت سے انکار

🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ہندوستان نے جی۔20 ممالک کے حتمی اجلاس سے قبل ذیلی اجلاس

کیا امریکہ کو یمن پر حملے کا علم تھا ؟

🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ

سوڈان کی تاریخی چیزیں جنگ سے متاثر

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں فوجوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود

وزیراعظم کی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے انتخابی حکمت عملی پر مشاورت

🗓️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم

These 7 Creams Will Turn Your Feet Into Silky Little Nuggets

🗓️ 30 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

اپوزیشن کی جیت سے تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ

🗓️ 21 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ

حکومت مشکل فیصلے کرے گی تو ملک چلے گا ورنہ ڈیفالٹ کر جائے گا،راناثناءاللہ

🗓️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءراناثناءاللہ نے کہا

کیا سپریم کورٹ نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی زبانی

🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ آف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے