شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس  میں افغانستان میں تیزی سےبدلتی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کیلئے رابطے جاری رکھنے اور افغانستان میں امن ، استحکام اور خوشحالی پراتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاامریکی ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں میں افغانستان میں تیزی سےبدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرروشنی ڈالی اور صورتحال میں تبدیلی سمیت تشدد سے بچنے کیلئے پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان عالمی برادری سے پر امن افغانستان کی حمایت پر رابطے میں رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان کیساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کو سفارتی مشن کے انخلا میں سہولت دینے سے متعلق آگاہ کیاگیا۔اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہمارا مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے، قوی امید ہے مل کر امن اور مفاہمت کوآگےبڑھاسکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کے لیے لازم ہے کہ وہ تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے، افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے کیا کیا اور ن لیگ کیا کر رہی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما

اسرائیلی انٹیلیجنس ادارہ نتن یاہو کی نامزدگی کی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟

?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے پیر کو پیش گوئی کی

اسرائیل کے خلاف جوہری حملے سے بڑا خوفناک خواب کیا ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا میں صیہونی حکومت کے مشہور عسکری ماہر میجر جنرل

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھی کا مہنگائی اور غربت سے نمٹنے کا مطالبہ

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم کی پارٹی کے رکن اور کنزرویٹو سینئر قانون

حماس کو تجویز کردہ جنگ بندی کے منصوبے میں اختلافات

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے مبینہ باخبر ذرائع کے حوالے

ایک عراقی میڈیا آؤٹ لیٹ: کورمور گیس فیلڈ پر حملے کے پیچھے "ترکی” کا ہاتھ ہے

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: ایک سیکیورٹی ذریعے نے العہد عراق کو بتایا کہ کردستان

پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا: وزیراعظم

?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا

ہم امارات کی سلامتی اور خودمختاری کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے: بن زاید

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے