?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معلومات تک رسائی ناصرف ایک جمہوری حق بلکہ شفافیت، جوابدہی اور عوامی اختیار کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بھی ہے، ہمیں معلومات تک عالمی رسائی کی حفاظت اور اس کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہر شہری کے اس بنیادی حق کی غیر متزلزل توثیق کرتی ہے کہ وہ معلومات کی تلاش، وصول اور ترسیل کرے۔
معلومات تک رسائی ناصرف ایک جمہوری حق ہے بلکہ شفافیت، جوابدہی اور عوامی خودمختاری کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بھی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج کی آپس میں جڑی ہوئی دنیا میں معلومات کا آزادانہ بہاؤ ناصرف اچھی حکمرانی کو مضبوط کرتا ہے بلکہ سماجی شمولیت کو فروغ دیتا ہے اور ریاست اور اس کے لوگوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرتا ہے، باخبر معاشروں کے ذریعے ہی قومیں امن، انصاف، اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھ سکتی ہیں، پاکستان نے قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے شہریوں کے معلومات کے حق کی ضمانت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ طبقات سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو ڈیجیٹل دور میں معلومات تک مساوی رسائی سے مستفید کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں، پاکستان انفارمیشن کمیشن حق تک رسائی قانون 2017ء کے تحت ایک جزوی عدالتی فورم ہے، جو معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتا ہے، عوامی ریکارڈ کو محفوظ کرنے اور اس کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔
وزیراعظم نے اپیل کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول حکومتی اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا، اور ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارمز مل کر ایک زیادہ کھلا، شفاف اور علم پر مبنی معاشرہ بنانے کے لیے مل کر کام کریں، ایسا کرکے ہم اپنے لوگوں کو بااختیار بنا سکتے ہیں، اپنی جمہوریت کو مضبوط کر سکتے ہیں اور پاکستان کے ترقی اور خوشحالی کی طرف سفر کو تیز کر سکتے ہیں، ہمیں آج کے دن کی مناسبت سے اس عزم کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم سب کے فائدے کے لیے معلومات تک عالمی رسائی کی حفاظت اور اس کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ ایشیائی ممالک کو روس کے مدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے
اگست
غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ
جولائی
اسلام آباد کو وسطی ایشیا سے ملانے کے لیے افغانستان میں استحکام ضروری ہے:پاکستان
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے
فروری
صیہونیوں کی متحدہ عرب امارات کو پروازیں بند کرنےکی دھمکی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےبعد سے
فروری
ہر ایرانی حملے پر 4 ہزار سے زائد نقصانات کے دعوے جمع؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق ایران کے ہر میزائل حملے کے
جون
امریکہ بھارت تعلقات کے پردے کے پیچھے؛ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے محتاط اقدامات
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میگزین نے لکھا ہے: ٹیرف، تیل کے تنازعات اور
ستمبر
صہیونی ماہر: 77 سال گزرنے کے بعد بھی ہم غیر ملکی امداد پر منحصر ہیں
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: امریکی قیدی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد صیہونی حکومت
مئی
جارح سعودی اتحاد کی یمن کے صوبہ صنعا پر شدید بمباری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری