?️
اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا جیسے متعدی امراض کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا جیسےمتعدی امراض آتے رہیں گے، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا قیام وبائی امراض کی روک تھام کیلئے حکومت کا اہم قدم ہے کورونا سے متعلق این سی اوسی کا قیام ناگزیر تھا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ متعدی امراض سے متعلق آج کسی کو کوئی شک نہیں ہے، کورونا جیسے متعدی امراض آتے رہیں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ متعدی امراض سےمتعلق ایک سینٹرکی ضرورت ہے، ایک ایسا مرکز جہاں متعدی امراض سے متعلق ڈیٹا موجود ہو، مستقل بنیادوں کی بنیاد ایک حل کی ضرورت تھی اور کورونا سے متعلق این سی اوسی کا قیام ناگزیر تھا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ متعدی سمیت مرکزمیں وبا بن جانے والے امراض پر بھی نظر رکھی جائے گی، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اس حوالے سے جامع کام کرے گا اور امراض سے متعلق نگرانی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کی روک تھام پر یہ حکومت کا اہم قدم ہے، کورونا اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کے تناظر میں اقدام بر وقت ہے، بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے ادارہ معاونت فراہم کرے گا جبکہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان قومی ادارہ صحت میں قائم کیا گیا ہے، مرکز قومی ادارہ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے اور بہتری کی کوششوں کا حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکار شمالی بستیوں میں واپس کیوں نہیں آ رہے ہیں؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:تل ابیب کی جانب سے مختلف مراعات فراہم کرنے کے باوجود،
دسمبر
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
مئی
صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا
?️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد
جون
علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 16 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی
مارچ
شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
اگست
بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی
دسمبر
جو بائیڈن کے بیٹے کو 17 سال کی قید کا سامنا
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر کیلیفورنیا کے
دسمبر
ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل
جنوری