🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا آج اجلاس ہو رہا ہے جس میں مردم شماری کے نتائج پر اہم فیصلہ متوقع ہے،پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی منظوری کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے، مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسر ی جانب ایم کیوایم نےکراچی مردم شماری پرپی ٹی آئی حکومت سےسمجھوتہ کرلیا ہے ، ایم کیوایم نےکراچی کی مردم شماری کےنتائج پرتحفظات کااظہارکیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کےوزیرپرمشتمل وفاقی کابینہ نےمردم شماری کی منظوری دے دی ہے ، اس سے قبل علی زیدی کی سربراہی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی پہلےہی منظوری دےچکی اور خصوصی کمیٹی کےرکن امین الحق بھی مردم شماری نتائج کی منظوری دےچکےہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی منظوری کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ اجلاس میں مردم شماری نتائج پرحتمی فیصلے کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت مردم شماری نتائج جاری کرنے کے حامی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کو آئندہ مردم شماری سے منسلک کرنے کی تجویز دی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔
مشہور خبریں۔
77سال بعد بھی انہیں معلوم نہ ہوسکا بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے،اختر مینگل
🗓️ 2 اپریل 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا
اپریل
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
🗓️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن
دسمبر
اسرائیل کی ناکامی کی تین اہم وجوہات
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان نے خطے اور دنیا میں جو بھی میدانی
جنوری
چینی کمپنیوں کی پاکستان میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر رضامندی
🗓️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر چینی کمپنیوں
نومبر
سعودی وزیر خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر یورپی ہم منصبوں سے تبادلۂ خیال
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اپنے آئرش اور نارویجن ہم منصبوں
اکتوبر
عمار حکیم کے سعودی عرب جانے کی وجوہات
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت کی تحریک نے اس تحریک کے سربراہ
اگست
مغربی ممالک میں پھوٹ
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی حکومت نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو طلب
ستمبر
تکفیری گروہوں کے حامی شام میں قتل عام روک سکتے تھے: الحوثی
🗓️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے شمال
مارچ