?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں 17 جولائی کو 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ق) اپنے ‘اچھے تعلقات’ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ملک کے طاقتور کرداروں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کی کوشش کر رہی ہے.
مسلم لیگ (ق) کی قیادت سمجتھی ہے کہ ضمنی انتخابات میں زیادہ نشستیں جیتنا نہ صرف پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ فتح قبل از وقت عام انتخابات کی راہ بھی ہموار کرے گی۔
باوثوق ذرائع نےمیڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے پرویز الٰہی کے کیمپ میں موجود مسلم لیگ (ق) کے اہم رہنما فریقین کے درمیان پیچ اپ کے لیے کوششیں کر رہی ہیں لیکن اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کے مقابلے میں وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے لیے ضمنی انتخابات کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ ہم ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ق) کے کچھ کارکن پارٹی کی سینئر قیادت کی ہدایت کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دیگر حصوں میں پی ٹی آئی کے لیے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ “پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے کچھ دیگر چینلز اور ذرائع کو استعمال کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں کیونکہ یہ ضمنی انتخابات ہمارے اور عمران خان دونوں کے لیے ڈواور ڈائی، کرو یا مرو جیسی اہمیت کے حامل ہیں۔
سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق، جنہوں نے حالیہ دنوں میں عمران خان، چوہدری پرویز الٰہی، فواد چوہدری اور شیخ رشید کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی تھی، پہلے ہی اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ عمران خان اور پاور کوریڈورز کے درمیان ہم آہنگی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے انکشاف کیا کہ اب اس سلسلے میں نئی کوششیں شروع کی گئی ہیں، عمران خان کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تقاریر اور گفتگو کے ددوران آرمی چیف کا بالواسطہ حوالہ دینے سے بھی گریز کریں۔
چوہدری پرویز الٰہی، جنہوں نے اس سے قبل 2002-07 کی جنرل مشرف حکومت میں بطور وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب حکومت کی تھی، وہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پوپ فرنسس کا ایٹمی تصادم کے بارے میں انتباہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما نے روس اور یوکرین
اکتوبر
تعلیمی اداروں میں اب عربی زبان لازمی پڑھائی جائے گی، سینیٹ نے بل منظور کرلیا
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید
فروری
رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا
?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
مارچ
صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے کیس کا فیصلہ ملتوی
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی پراسیکیوٹرز نے ٹرمپ کی صدارتی جیت کے باوجود ایک غیر
نومبر
ٹرمپ کی نظر میں یوکرینی صدر کی حیثیت
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا
فروری
پنجاب میں مزدوروں کی اجرت معین کر دی گئی
?️ 2 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) مزدوروں کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق وزیراعلیٰ آفس میں
مئی
کیا صیہونی ریاست خالی ہو رہی ہے؟صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ایک سال سے
اکتوبر
امریکہ یمن میں وہی کر رہا ہے جو اسرائیل غزہ میں
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے یمن میں مقامات پر امریکی
جنوری