?️
اسلام آ باد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کےخلاف فیصلے پر اپیل کریں گے کیونکہ قانون میں تبدیلی کا حق پارلیمنٹ کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا میں اس ملک کا شہری ہوں اور بطور نگران وزیراعظم میڈیا کے حوالے سے کوئی کنٹری بیوشن کردوں تو کوئی قباحت نہیں ہے، ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کو بھی اٹھایا ہےجو بھی سروسز میں آتے ہیں ان کے قوانین ہونے چاہئیں، پریس کانفرنس میں بھی یہی گفتگو کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں تمام چیلنجنگ تھیم ہے جس کے بارے میں لوگ رائے رکھتے ہیں لیکن اظہار نہیں کرتے، مالکان، صحافیوں اور میڈیا کے بارے میں بات سے کسی کی دل آزاری مقصد نہیں تھی، دوبارہ پریس کانفرنس کی تو الفاظ شاید مختلف ہوں لیکن موضوع یہی رکھوں گا۔
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی سے متعلق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا طورخم اور چمن بارڈر سے لاکھوں لوگ جا چکے ہیں اور بہت سارےلوگ حکومت کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئےجارہے ہیں، جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ہماری بہت بڑی پشتون آبادی ہے کوشش ہے ڈی این اے ٹیسٹ کی طرف چلے جائیں، نادرا کو ٹاسک دیدیا ہے اور ان کی سربراہی میں کمیٹیز بنی ہوئی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا جہاں غیرقانونی لوگ ہو سکتے ہیں وہاں پر سرچنگ ہو رہی ہے، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے کارروائی کریں گے، چیک پوسٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڈلائن کے بعد کوئی ملا تو پکڑ کر ڈی پورٹ بھی کریں گے، غیرملکی جائیں اپنے ملک سے پاسپورٹ بنوائیں جس کے بعد جس مقصد کیلئے آنا چاہتے ہیں ویزے کے ذریعے آجائیں۔
نگران وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا ہم کوئی افغانستان سے بالکل رشتہ ناطہ نہیں توڑنا چاہتے، چاہتے ہیں جو ہماری طرف کے لوگ ہیں افغانستان وہ ہمیں بھیجے، سمجھتا ہوں ہمارے لوگ بھی وہاں پر غیر قانونی ہیں، ہمارے لوگوں کی وہاں کوئی قانونی حیثیت ہے تو بتا دیں۔


مشہور خبریں۔
کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس
جون
مغرب میں کوئی نہیں جس سے ہم مذاکرات کر سکیں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین میدویدیف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
ہم یورپی یونین کی اسٹریٹیجک آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی
مئی
حکومتی اتحاد کا فل کورٹ سماعت کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر
جولائی
یمنی حکومت کی مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صنعا میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے مسجد الاقصی پر
مارچ
نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، اسحٰق ڈار
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی
اکتوبر
خیبر پختونخوا حکومت کا میڈیکل کالجز میں داخلے کا امتحان دوبارہ کرانے کا فیصلہ
?️ 28 ستمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایڈمیشن
ستمبر
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا
?️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی
جولائی