آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے کا اعلامیہ جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ  کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا ، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی ، عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے جب کہ زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔

اپنے اعلامیہ میں آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم اسے حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ، صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلئے یقین دہانی کرائی ہے ، ایکسپورٹ ری فنانس سکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی ، کرپشن کنٹرول کرنے کیلئے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کیلئے کام کرے گی۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،وزارت خزانہ اور خارجہ کی ٹیم کو آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر مبارکباد دی ہے، اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا، یہ زبردست ٹیم ورک تھا ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ قرض پروگرام بحال کردیا، جس کے تحت پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے ، اس سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا ہے، بحالی پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی، ادارہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی ہے، عالمی مالیت فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالرمزید فراہم کیے جائیں گے جب کہ آئندہ سال جون تک یہ رقم 7 ارب ڈالرکردی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے.اسحاق ڈار

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ

حماس کو تجویز کردہ جنگ بندی کے منصوبے میں اختلافات

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے مبینہ باخبر ذرائع کے حوالے

جاپان کی امریکہ کے ساتھ دفاعی رہنما اصولوں پر نظرثانی

?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:جاپان اگلے ماہ Fumio Kishida کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکہ

سپریم کورٹ نے کل چیف الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا

?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے

شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی کی کوششیں

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی

پاکستان سے ایک ہزار طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے یانگلنگ ایگریکلچرل بیس بھیجنے کا فیصلہ

?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری

اسرائیل کا دفاعی نظریہ غزہ کی سرحد پر منہدم 

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق حماس کی طرف سے ہفتے کے روز

حماس کی جانب سے یمنیوں کا شکریہ

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے اتوار کی صبح ایک بیان میں یمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے