?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا، معرکہ حق میں خود سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف عظیم فتح کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کو نیا اعتماد دیا، میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے، میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا، ازلی دشمن کے خلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، دشمن کی متعدد بیسز بشمول ایس 400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا اور پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔
عاصم منیر کہتے ہیں کہ بھارت نے جلد بازی میں الزام تراشی کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات سے گریز کیا، بھارت کا خود ساختہ شواہد پیش کرنا اس بات کی علامت ہے کہ بھارتی حکمران جماعت نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے دہشت گردی کو سیاسی رنگ دیا لیکن اللہ کے فضل اور قومی عزم کے ساتھ ہم نے من حیث القوم متحد ہو کر فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا، پاکستان نے ایک بار پھر ایک ایسے دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کی جو اپنی گمراہ کن بالادستی کے غرور میں مبتلا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف اپنی واضح فتح کی بدولت ناصرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی، نوجوانوں میں یہ اعتماد بھی مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کا ایک بنیادی ستون ہیں، میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، میں نہایت فخر کے ساتھ پاکستانی عوام کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہر سپاہی، سیلر، فضائیہ کے جوانوں، بہادر مرد، خواتین، بچے اور بزرگ جنہوں نے ان کٹھن حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔
آرمی چیف منے مزید یہ بھی کہا کہ اُن غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یہ جنگ لڑی، قومی قیادت، بیوروکریسی،علما، سائنسدان، میڈیا اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، قومی قیادت، بیوروکریسی، علما، سائنسدان، میڈیا اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، ایک بار پھر بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کیلئے گنجائش نہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاس آؤٹ والوں میں 40 دوست ممالک کے فوجی بھی شامل تھے جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا، قطر اور بنگلا دیش سے ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور شیلڈ سے نوازا۔
مشہور خبریں۔
استعفے کی بات پی ڈی ایم کی بنتے ہی ہوئی تھی: مولانا فضل الرحمٰن
?️ 19 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک
مارچ
لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں مسلسل جارحیت اور قبضے کی سطح پر صیہونیوں
فروری
ٹرمپ طالبان سے امریکی فوجی سازوسامان واپس لنے کے خواہاں
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو چند گھنٹوں میں
جنوری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی
جون
قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی
?️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی
جولائی
پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت کا دریائے چناب پر نہر کی توسیع، نئے آبی منصوبوں پر غور
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت نے دریائے
مئی
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سالانہ 12 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کرے، آئی ایم ایف
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا
اکتوبر
صیہونی ریاست پر معاشی بحران کے اثرات
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی
جنوری