?️
پشاور ( سچ خبریں ) خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ سے پشاورایئرپورٹ پر پہنچنے والے 30 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی مدد سے مسافروں کو قرنطینہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے پشاور پہنچنے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے پشاور پہنچنے، پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے اور 30 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹنے لگا اور مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہوگئی ، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 افراد جاں بحق ہوئے۔
ملک میں عالمی وباء سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار780 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کی وجہ سے ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار668 ہوگئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 44 ہزار 712 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 98 فیصد رہی۔
ادھر عالمی ادارہ صحت کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے،پاکستان میں کنٹری سربراہ پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ پاکستان میں مکمل ویکسین یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ، دنیا میں بعض ممالک میں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی، پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ڈیلٹا کیسز اور شرح اموات میں کمی رہی، اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کی حکمت عملی کامیاب رہی ، اس کے علاوہ پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ویکسین کم ہونے کے باوجود کیسز کم رہے۔
میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی، پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین خوراکیں لگا رہا ہے، پاکستان کی ویکسین لگانے کی مہم انتہائی تیز اور مئوثر ہے، پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، اسی طرح پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، اس کے برعکس دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ویکسین وافراور ویکسی نیشن زیادہ ہونے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد زیاد ہ ہے۔
مشہور خبریں۔
عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عوام آج باہر نکلیں، عمران خان
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش کے پیش
مئی
کیف کو 250 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ
ستمبر
عراقچی کے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ قرہ باغ میں مذاکرات
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ، جو صدر جمہوری
جولائی
عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو متحد کرسکتے ہیں،عمر ایوب
?️ 26 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماء
اپریل
پاکستان کی طرف انگلی اٹھائی جائے گی تو جواب آئے گا: معید یوسف
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا
جون
نریندر مودی کی انتہاپسندی کی انتہا، آکسیجن کی کمی کے باوجود پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست مسترد کردی
?️ 10 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں کورونا وائرس کی شدید لہر
مئی
دشمن کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی فوج کے سربراہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اگر
مارچ
خطے میں امریکہ کے مبینہ مقاصد کے بارے میں مسلم اقوام کے شکوک و شبہات
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ پول کے نتائج جو کہ عراق پر امریکی حملے کے
اپریل