?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا امن ممکن نہیں، پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے، بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 39سالوں بعد پاکستان کے وزیرخارجہ نے عراق کا پہلا دورہ کیا ہے،عراق کی پالیسی بہت واضح اور فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، عراق مسئلہ فلسطین کو اپنے داخلی امور کا مسئلہ سمجھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو کامیابی ہوئی اور مشرقی وسطیٰ میں سیز فائر ممکن ہوا، کوشش ہے کہ امن عمل آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے جو تحریک پیش کی ، اس میں بہت بڑی کامیابی ملی اور کمیشن بنادیا گیا، یہ کمیشن جنگی جرائم کی تحقیق کرے گا۔
کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ عراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیرسے متعلق بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا عمل ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش تھیں، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے لیگ کرانے کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک پر سب سے زیادہ دباؤ ان کی اندرونی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ہے اور ان کی 30ملین آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں جبکہ ماہ اپریل میں بھارت میں 73لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔افغانستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کو کل آگاہ کیا ہے اور اس مسئلے پر اپوزیشن کی تجاویز بھی لی ہیں۔


مشہور خبریں۔
لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا
?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری
جولائی
ہم امریکا کا انتظار نہیں کرتے اب اس کی ضرورت نہیں
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماء نیوز
جنوری
کیا آپریشن عزم استحکام میں افغانستان کے اندر بھی حملہ ہو سکتا ہے؟ اپوزیشن اتحاد کا کیا کہنا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،
جون
جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ
?️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
فروری
ایرانی صدر کا روسی پارلیمنٹ سے خطاب
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے
جنوری
عراقی پارلیمنٹ کی صیہونی حکومت کے ساتھ تعامل کو جرم قرار دینے کی کوشش
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد نصر کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ
جنوری
صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز
ستمبر
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں جاسوسی
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر
نومبر