?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکاراؤں کی ’کردار کشی‘ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کے خلاف جاری مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے معاشرے کو ایسے لوگوں کی مذمت کرنی چاہیے جو کردار کشی، بے عزتی اور بے حیائی پھیلانے کے لیے ایسی مذموم مہم کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اطلاعات کا یہ بیان اداکارہ کبریٰ خان کی طرف سے یوٹیوبر عادل راجا کو ایک وڈیو پوسٹ کرنے کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس جاری کرنے کی دھمکی دینے کے دو روز بعد سامنے آیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداکار نہ صرف ملک کا اثاثہ ہیں بلکہ اپنی محنت اور شہرت کے ذریعے سماج میں حاصل ہونے والے مقام کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی پہچان ہیں۔
وفاقی وزیر نے صحافت، سیاست، فن یا کسی بھی شعبے میں مقام حاصل کرنے والی خواتین کے خلاف ’کردار کشی‘ کی مہم چلانے پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے ایسے لوگوں پر ملامت کی جو صرف اور صرف اپنی ماؤں اور بہنوں کی عزت کا خیال کرتے ہیں مگر دیگر خواتین کا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے بعض افراد اختلاف رائے کی بنا پر دوسروں کو گالی دیتے ہیں، خواتین پر غلیظ حملے کرتے ہیں اور دوسروں کی ماؤں بہنوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرتے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی پرورش کیسے ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی انسانی حقوق کا پردہ فاش
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل پہنچنے کے بعد جرمن فضائیہ کے کمانڈر Ingo Gerharts نے
نومبر
امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کا جاسوس
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس
جنوری
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
بیلجیئم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اسرائیلی یونیورسٹیوں سے رابطہ منقطع
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مئی
ہمیں اپنی معیشت ٹھیک کرنے کیلئے انقلابی سرجیکل آپریشن کرنا ہوگا، وزیراعظم
?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو
اگست
امریکہ عراق میں ہم جنس پرستی کو کیوں فروغ دینا چاہتا ہے؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے سینئر رکن جبار
جون
کیا نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں؟
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے عسکری امور کے رپورٹر نیر دیپوری
جنوری
وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر
دسمبر