?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر ان کی بطور وزیراعظم برطرفی میں کردار ادا کرنے کے الزام کے جواب میں انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں حسین حقانی کے امریکی وکیل اسٹیون بارنٹزن نے عمران خان کو متنبہ کیا کہ اگر وہ ان کے مؤکل پر جھوٹے الزامات لگاتے رہے تو ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
پی ٹی آئی سربراہ نے اپنے حالیہ بیانات میں گزشتہ برس اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں اپنی برطرفی کا الزام کئی لوگوں پر عائد کیا ہے، ایک بیان میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ملٹری انٹیلی جنس نے امریکا میں ان کے خلاف لابنگ کرنے کے لیے حسین حقانی کی خدمات حاصل کیں۔
واضح رہے کہ حسین حقانی پہلے ہی ان الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔ قانونی نوٹس میں اسٹیون بارنٹزن نے عمران خان سے کہا کہ وہ حسین حقانی کے بارے میں جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات دینے سے فوری طور پر باز آجائیں۔
نوٹس میں خاص طور پر اس الزام کا ذکر کیا گیا کہ حسین حقانی نے امریکا میں ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو لابنگ کے لیے خدمات فراہم کیں اور عمران خان کے خلاف مہم شروع کی۔
نوٹس میں عمران خان پر زور دیا گیا کہ وہ مزید ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائیں جو ان کے حامیوں کو حسین حقانی کو ہراساں کرنے یا ان پر تشدد کے لیے اکسانے کا سبب بنے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’براہ کرم یہ جان لیں کہ حسین حقانی امریکا میں پاکستان کے موجودہ یا سابق آرمی چیف سمیت کسی کے لیے لابنگ نہیں کررہے اور نہ ہی ماضی میں ایسا کرچکے ہیں‘۔
عمرا خان کو بھیجے گئے نوٹس میں یاددہانی کروائی گئی کہ حسین حقانی ایک اسکالر ہیں جو پاکستان کی سیاست اور خارجہ پالیسی پر لکھتے ہیں اور پاکستانی سیاست میں فوجی مداخلت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں لکھنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
نوٹس میں حسین حقانی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ’امریکا میں کسی غیر ملکی کے لیے لابنگ کرنے کے لیے امریکی محکمہ انصاف میں رجسٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے اور رجسٹریشن کے بغیر ایسا کرنا امریکا کے قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ حسین حقانی نے اس قانون یا کسی بھی اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی‘۔
ایک علیحدہ بیان میں حسین حقانی نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اُن پر لگائے گئے الزامات نہ صرف جھوٹے ہیں بلکہ خطرناک بھی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہر ملک کو دوسرے ملک کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے:ایران
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایران نے شام کی سرحد پر ترکی کی نقل و حرکت
مئی
متحدہ عرب امارات کے ستارے گردش میں ہیں: سینٹ کام کے سربراہ
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام
فروری
ٹرمپ کا اپنے ڈیموکریٹک حریفوں پر حملہ
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "سی بی ایس نیوز” کو
اپریل
حزب اللہ کے فائبر آپٹک ڈرونز خوف و ہراس کا باعث؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے فائبر
اپریل
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کیلئے عالمی تعاون و امداد کی قرارداد منظور
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر
اکتوبر
تل ابیب کی نصف آبادی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی ریاست کے دارالحکومت کی نصف آبادی نے نیتن یاہو کے
اپریل
امریکہ کو نیتن یاہو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کیوں قبول نہیں ؟
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب
مئی
اسد عمر نے قیمتوں میں حالیہ اضافے کوعالمی مسئلہ قرار دیا
?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اشیاء کی قیمتوں
اکتوبر