🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 5 منصوبے پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کو جن 5 اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پر غور کیا جارہا ہے ان میں چاغی، وزیرستان، گوادر اور بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ کے کاپر بلاکس شامل ہیں، 8 ٹریلین ڈالر مالیت کے معدنی وسائل سے استفادہ کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپریل میں معدنی کانفرنس منعقد ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ یس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبے کان کنی اور معدنیات کی ترقی و خوشحالی ملکی معیشت کے استحکام کی ضامن ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک منصوبہ 2028ء تک فعال ہوگا، منصوبے میں 5.5 بلین ڈالر سرمایہ کاری ہوگی اور سالانہ 2.8 بلین ڈالر کی برآمدات متوقع ہے، سرمایہ کاری کے لیے متحدہ عرب امارات کو چاغی، وزیرستان، گوادر اور بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ کے کاپر بلاکس سمیت 80 ہزار ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت کا پر اسمیلٹر منصوبہ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کوشاں ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر اور چاغی کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی پلان میں شامل ہے جس سے معدنی نقل و حمل میں بہتری متوقع ہے، ماڑی پٹرولیم اور حکومت بلوچستان کا معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی وزیر خارجہ کے طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ؟
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:ڈیووس اجلاس کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے والے امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جنوری
امریکی نوجوان نسل اپنے اسرائیل نواز والدین کے برعکس فلسطینیوں کے حامی کیوں ہے؟
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ سے زیادہ کی
جنوری
مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری
🗓️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے
مارچ
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تصدیق : واشنگٹن پوسٹ
🗓️ 13 جون 2022سچ خبریں: یروشلم میں واشنگٹن پوسٹ کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ کو انٹرویو
جون
غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان
🗓️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے
اگست
مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 فیصد بڑھ گئی
🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں 2.04 فیصد کے ساتھ ملک کی
مئی
بائیڈن کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: روئٹرزاِپسوس کی طرف سے دو دنوں میں کرائے گئے نئے پولز
مئی
کیا نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
🗓️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات
مارچ